news
English

پی سی بی نے سات سابق کرکٹرز سے مشاورت کی خواہش ظاہر کردی

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی، مستقبل قریب میں دیگر سابق کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بات چیت کے خواہاں ہیں۔

پی سی بی نے سات سابق کرکٹرز سے مشاورت کی خواہش ظاہر کردی

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز عاقب جاوید، محمد یوسف اور انضمام الحق (چیف سلیکٹر) سے کھلاڑیوں کی ترقی اور کھیل کی بہتری کے عمل میں مشورہ لینے کے لیے ملاقات کی۔ 
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی مستقبل قریب میں دیگر سابق کھلاڑیوں سے بھی بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں عمر گل، وقار یونس، وسیم اکرم اور ثقلین مشتاق شامل ہیں، موجودہ کھلاڑیوں کی ترقی اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ان کی رائے حاصل کرنے کی غرض سے ذکا اشرف جلد ان سابق کھلاڑیوں سے بات چیت کریں گے۔
ذکا اشرف نے سابق کھلاڑیوں کی مہارت اور تجربے کو نئے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کرنے پر بورڈ کی توجہ پر زور دیا، جنہوں نے مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، تاکہ کھلاڑیوں کو خصوصی بلے بازوں، اسپنرز اور تیز گیند بازوں کے طور پر تیار کرنے میں مدد کی جا سکے۔ مستقبل میں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی ڈومیسٹک سرکٹ کے ٹاپ ٹیلنٹ کے ساتھ ایک خصوصی کیمپ منعقد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کیمپ کا بنیادی مقصد ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی پرورش کرنا اور انہیں بین الاقوامی اسٹیج کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کو ختم کیا جا سکے۔
ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ "ان کھلاڑیوں نے پاکستان کی اعلیٰ ترین سطح پر خدمت کی ہے اور ان کے پاس تجربے کا خزانہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی مہارت کو اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ ہمارے کھلاڑی کھیل کے تمام پہلوؤں میں اچھی طرح سے تیار ہوں۔ اس طرح ہم امید کرتے ہیں کہ ہم کھیل کے تمام شعبوں میں ایسے کھلاڑی پیدا کر سکیں گے جو مستقبل میں پاکستان کی خدمت کرسکیں۔،،