news
English

شاہ خاورنے پی سی بی میں جلداور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قراردےدیا  

ایک ماہ میں پی سی بی کے انتخابات کرانے کا ٹاسک شاہ خاور کو سونپا گیا ہے۔

شاہ خاورنے پی سی بی میں جلداور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قراردےدیا  

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے عارضی چیئرمین الیکشن کمنشر شاہ خاور نے پی سی بی میں جلد اور شفاف انتخاب کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ 
پی سی بی ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم میں چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے نگراں وزیراعظم اور پیٹرن کرکٹ بورڈ انوارالحق کاکڑ کی جانب سے خود پر اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔ 
شاہ خاور کا کہنا تھا کہ جس مقصد کے لیے یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے، اسے پوری ایمانداری کے ساتھ ذمہ داری نبھانے کی کوشش کریں گے تاکہ پی سی بی کے انتخابات ہر پہلو سے شفاف ہوسکیں۔ 
قبل ازیں، وہ لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹرز قذافی اسٹیڈیم پہنچے تو چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور دوسرے اسٹاف نے ان کا استقبال کیا، ان کو پھول پیش کیے، پہلے روز پی ایس ایل، الیکشن اور دوسرے کرکٹ امورز پر بریفنگ رکھی گئی ہے۔ 

شاہ خاور گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے، شاہ خاور چار ہفتوں میں گورننگ بورڈ کی تشکیل کے ساتھ نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب یقینی بنائیں گے۔ اس دوران، وہ پی ایس ایل سمیت تمام دوسرے امور کے روزہ مرہ معاملات بھی دیکھیں گے۔ ایک ماہ میں پی سی بی کے انتخابات کرانے کا ٹاسک شاہ خاور کو سونپا گیا ہے۔ 
دوسری جانب، پیٹرن انچیف پی سی بی کی طرف سے بورڈ آف گورنز کے لیے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی شاہ خاور سے ملاقات کا فوری امکان نہیں، عمرہ ادائیگی کے لیے محسن نقوی کی سعودی عرب روانگی پلان میں شامل ہے، جہاں سے ان کی واپسی 29 جنوری کو ہوگی۔