news
English

قومی ٹیم کی کوچنگ: گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا  

 دونوں سابق کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور قریبی دوستوں سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں، ذرائع

قومی ٹیم کی کوچنگ: گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا  

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔ 
غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سےقبل سوچنے کے لیےوقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ان دنوں کاکول ملٹری اکیڈمی میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام کو ٹیم کی بہتری کے لیے ماہرکوچزکی تلاش ہے۔ 
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر گیری کرسٹن اورنیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔  
گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے پی سی بی سے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔  
بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی حاصل کریں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ موجود ہے۔