news

پی سی بی حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پی سی بی حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی  رابطہ کے سامنےپی سی بی کے5 لاکھ روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے حکام کی فہرست پیش کردی گئی، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی سی ای او سے زیادہ ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ59 ہزار651 روپے وصول کرتے ہیں۔

غیرملکی فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ21 لاکھ 15 ہزار910 روپے ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے اکاؤنٹ میں ماہانہ13 لاکھ 15 ہزار روپے منتقل ہوتے ہیں۔

ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کو12 لاکھ77 ہزار711 روپے دیے جاتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (قائم مقام) سلمان نصیر کو ماہانہ12 لاکھ 45 ہزار روپے ملتے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم ہر ماہ  10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکرخان8 لاکھ 44 ہزار708 پاتے ہیں۔