news
English

کوچز کی تلاش: پی سی بی نے اشتہار دے دیا

پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کوچز کی تلاش: پی سی بی نے اشتہار دے دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچز کی تلاش کے لئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔ 
ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کی ٹیموں کے لئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی ہیں، 
اشتہار منیں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمندوں کے لئے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنےکا 5 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔ 
پی سی بی کی جانب سے لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جبکہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی کا ہونا بھی ہونا ضروری ہے۔ 

پی سی بی کے اس اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے، اس میں پاکستانی اور غیرملکی کوچز دونوں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔  
ماضی میں بھی یہ روایت رہی ہےکہ پی سی بی نے جن کوچز کو رکھنا ہوتا ہے، ان سے معاملات طے کرکے پھر پی سی بی رولز کو فالو کرنے کے لیے ان منتخب کوچز کے اسکلز کے مطابق اشتہار دیاجاتا ہے۔