news
English

پی سی بی نے شاداب خان، ابراراحمد، خرم شہزادکی انجری اپ ڈیٹ جاری کردی

پی سی بی کی جانب سے شاداب خان کو این سی اے میں پانچ ہفتے کے ری ہیب کے بعد فٹ قرار دے دیا گیا۔

پی سی بی نے شاداب خان، ابراراحمد، خرم شہزادکی انجری اپ ڈیٹ جاری کردی

پی سی بی نے آل رائونڈر شاداب خان کو فٹ قرار دےدیا جبکہ مسٹری اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب جاری ہے۔
پی سی بی کے جاری کردہ ااعلامیئے کے مطابق  لیگ اسپنر شاداب خان کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے اور وہ کھیلنے کے لیے پوری طرح فٹ ہیں۔
 
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انجری سے نجات پالی ہے اور اب وہ شائقینِ کرکٹ کو پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ مسڑی اسپنر ابرار احمد اور خرم شہزاد کا لاہور میں ری ہیب شروع ہوگیا ہے۔ 
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق لیگ اسپنر شاداب خان کو5 ہفتے کے ری ہیب کے بعد بورڈ کے میڈیکل پینل نے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔ 
پی سی بی کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں فٹنس مسائل سے دوچار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیکل پینل کی زیر نگرانی ری ہیب شروع کر دیا گیا ہے، توقع ہے کہ وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر میدان میں ان ایکشن ہوں گے۔ 
پی سی بی کے اعلامیہ کے مطابق ابرار احمد آسٹریلیا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں دائیں ٹانگ میں درد اٹھنے پرسیریز سے باہر ہوئے تھے، جبکہ خرم شہزاد آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد اسٹریس فریکچر کا شکار ہوگئے تھے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔