news
English

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کے باعث انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز بولنگ کے لیے میدان میں نہ اتر سکے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ٹانگ میں کھنچاؤ کا شکار

پاکستانی پیسر حارث رؤف کو پی سی بی کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔

حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کرتے ہوئے گر گئے تھے۔ گزشتہ روز حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب کھنچاؤ محسوس ہو رہا ہے تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو کسی قسم کی کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔

پاکستان کے تیز رفتار گیند باز حارث رؤف جو اپنا ڈیبیو ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل رہے ہیں، پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن میدان میں نہیں آئے۔

29 سالہ نوجوان کی دائیںٹانگ میں تناؤ ہے۔ وہ گزشتہ روز فیلڈنگ کے دوران گیند کے اوپر گر گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں خاصی تکلیف محسوس ہوئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا میڈیکل اسٹاف مانیٹر کر رہا ہے۔