news
English

پی سی بی نے نسیم شاہ، احسان اللہ اورحسنین کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کردی

قومی ٹیم کے 20 سالہ پیسر نسیم شاہ ایشیاء کپ کے دوران زخمی ہونے کے باعث آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہوگئے تھے۔

پی سی بی نے نسیم شاہ، احسان اللہ اورحسنین کے بارے میں اپ ڈیٹ فراہم کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے پیسر نسیم شاہ اور فاسٹ بولر احسان اللہ اور محمد حسنین کی صحت کے بارے میں عوام کو اپ ڈیٹ فراہم کر دی۔   
پی سی بی کے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ ایشیا
ء کپ میں انجرڈ ہو کر پہلے ایشیاء کپ اور پھر ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے تاہم اب انگلینڈ میں اُن کے کندھے کی سرجری ہوچکی ہے اور وہ جلد مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ 
اعلامیے کے مطابق نسیم شاہ فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے، قومی ٹیم کے اہم فاسٹ بولر کی کنڈیشن کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ 
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق سرجری کرنے والے ڈاکٹرز اسی ماہ نسیم شاہ کا معائنہ کریں گے، فاسٹ بولر کا گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں آپریشن ہوا تھا اور ان کا ابتدائی ری ہیب اسپتال میں ہی ہوگا۔ 
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے ایک اور فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کی ستمبر کے پہلے ہفتے میں سرجری ہوئی تھی، انگلینڈ کے ڈاکٹر نے لاہور میں آکر فاسٹ بولر کی کامیاب سرجری کی تھی۔ 
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احسان اللّٰہ کی کہنی کو 4 ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے، علاج کے پانچویں ہفتے میں اُن کا براس ہٹادیا جائے گا، جس کے بعد وہ این سی اے میں ری ہیب مکمل کریں گے۔ 
اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین اگست میں ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، ان کا 13 ستمبر سے انگلینڈ میں کا ری ہیب جاری ہے اور امید ہے کہ وہ بھی جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔