news
English

پی سی بی نے کرکٹرز کو نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا

کسی بھی ڈی فنکشنل ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا

پی سی بی نے کرکٹرز کو نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت سے روک دیا تصویر: پی سی بی

‏ 19 اگست سے نافذ العمل پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین میں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو کرکٹ ایسوسی ایشنز جبکہ ضلعی اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔لہذا ایسی کسی بھی ڈی فنکشنل ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام کوئی بھی ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ نہیں ہوگا۔

نجی ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کی تفصیلات پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہیں۔مندرجہ بالا ہدایات کے پیش نظر تمام  رجسٹرڈ کرکٹرز ایسے تمام ٹورنامنٹس میں شرکت سے اجتناب کریں۔ نامنظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے پر رجسٹرڈ کرکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔