news
English

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیشن اے کے درمیان تمام میچز اسلام آباد کلب میں ہوں گے۔

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کے نظرثانی شدہ دورے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ 
بنگلہ دیش اے ٹیم 10 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی، بنگلہ دیش اے ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 2 چار روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ تمام میچز اسلام آباد کلب میں ہوں گے۔ 
شیڈول کے مطابق اسلام آباد کلب میں پہلا 4 روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک ہوگا، دوسرا چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک کھیلا جائے گا۔ 
اس کے علاوہ شیڈول کے مطابق 3 ون ڈے میچز 26، 28 اور 30اگست کو کھیلے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی احتجاجی مظاہروں اور کشیدہ حالات کے باعث بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہو گئی تھی، بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کو 7 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا تھا کہ پی سی بی اور بی سی بی مسلسل دو روز سے رابطے میں ہیں اور دونوں بورڈز شیڈول میں نظرثانی پر کام کررہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈ کو پیغام دیا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بنگلہ دیش سے کئی گنا بہتر ہے جس کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان آجائے تو اضافی ٹریننگ اور پریکٹس کرسکتی ہے۔