news
English

ٹی20 سیریز: قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی نیوزی لینڈ جائیں گے  

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی روانگی کا شیڈول بتادیا۔

ٹی20 سیریز: قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی نیوزی لینڈ جائیں گے  

پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے نیوزی لینڈ جانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کے سفری پلان کا اعلان کر دیا۔ 
پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 12 سے 21 جنوری تک آکلینڈ، ہیملٹن، ڈیونیڈن اور کرائسٹ چرچ میں کھیلی جائے گی۔ 
نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی کل آسٹریلیا سے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے، 12 جنوری سے شروع ہونے والی سیریز میں پہلی بار نو منتخب کپتان شاہین آفریدی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے، دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، بابراعظم، محمد رضوان، عامر جمال اور وسیم جونئیر کیویز کیخلاف سیریز میں حصہ لیں گے۔ 
دورہ آسٹریلیا میں 0-3 سے شکست کا منہ دیکھنے والی ٹیم کے کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، امام الحق، سعود شکیل، سرفراز احمد، ساجد خان، میر حمزہ، سلمان آغا، حسن علی اور فہیم اشرف کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ 
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 
پاکستانی ٹیم کے کپتان، شاہین آفریدی، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پانچ دیگر ارکان کے دستے کے ساتھ، جن میں بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، عامر جمال اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، آسٹریلیا سے ہی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔ 
پاکستانی اسکواڈ کے چھ ارکان پہلے ہی آکلینڈ پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ بدھ کی رات لاہور سے دبئی کے راستے اپنی منزل کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ عباس آفریدی، اعظم خان، فخر زمان، حسیب اللہ خان، افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان پر مشتمل یہ گروپ نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیاری کررہا ہے۔  
ٹیم کے اضافی ممبران، یعنی محمد نواز، زمان خان، حارث رؤف، اور اسامہ میر جمعہ کو آسٹریلیا سے آکلینڈ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔