news
English

رویے کی شکایات: پی سی بی نے وہاب ریاض کو سینئرٹیم منیجرکے عہدے سے ہٹادیا

وہاب ریاض کوعہدے سے برطرف کرنے کا فیصلہ ان کے رویے سے متعلق مختلف شکایات کی وجہ سے ہوا ہے۔

رویے کی شکایات: پی سی بی نے وہاب ریاض کو سینئرٹیم منیجرکے عہدے سے ہٹادیا

سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں، سابق کرکٹر ہمراہ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کو بھی گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔  
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کرنے کے بعد ان کو قومی ٹیم کی میجمنٹ سے بھی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستانی ٹیم میں نئے لوگوں کو مینجنمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویاب ریاض کے ساتھ مینیجر کا کردار ادا کرنے والے منصور رانا کی خدمات بھی مزید نہ لینے کا فیصلہ گیا ہے۔ 
پی سی بی کی جانب سے نئی ٹیم انتظامییہ کے بارے میں اعلان جلد متوقع ہے۔ 
اطلاعات کے مطابق وہاب ریاض اور منصو رانا کے رویے اور شکایات کی بنا پر انہیں مینجمنٹ سے ہٹائے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ 
قومی ٹیم کے سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ میں بطور سینئیر ٹیم مینجر ذمہ داریاں ادا کررہے تھے اور اس وقت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں۔