news
English

پی سی بی نےپی ایس ایل کے گلوبل میڈیا رائٹس1.26 بلین روپے میں بیچ دیئے

بولی میں چھ کمپنیوں نے حصہ لیا تاہم جس کمپنی نے زیادہ تر پی سی بی کے ٹھیکے حاصل کیے اسی نے پی ایس ایل کی پاکستان سے باہر نشریات اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے۔

پی سی بی نےپی ایس ایل کے گلوبل میڈیا رائٹس1.26 بلین روپے میں بیچ دیئے

ایچ بی ایل، پی ایس ایل 9 کے گلوبل میڈیا رائٹس1.26 بلین روپے میں بیچ دیئےگئے۔ پی سی بی کو خدشہ تھا کہ ان کو الگ کرنے سے شاید بڑی رقم حاصل نہ ہو۔ تاہم اس بار حکومت کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی کو روزمرہ کے معاملات کو محدود رکھتے ہوئے صرف پی ایس ایل 9 کے حقوق فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس لیے اسے الگ سے فروخت کرنا پڑا۔ 
پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کے گلوبل میڈیا رائٹس کی بولی میں چھ کمپنیوں نے حصہ لیا، جس کمپنی نے اس سے قبل زیادہ تر پی سی بی کے کنٹریکٹس حاصل کیے ہیں، اسی نے پاکستان سے باہر ایونٹ کے براڈکاسٹ اور لائیو اسٹریمنگ کے حقوق حاصل کیے۔ 
ذرائع کے مطابق، دو سال کے لیے یہ حقوق  450,000 ڈالر (تقریباً 1.26 بلین روپے) میں فروخت کیے گئے، جس کے 225,000 ڈالر(تقریباً 63 کروڑ روپے) پہلے سال کے لیے ہیں۔
پہلی بار بولی کے جائزے کے تین مواقع دیے گئے، لیکن کوئی بھی کمپنی ریزرو قیمت کے قریب نہیں پہنچ سکی تاہم، رقم میں پچھلے معاہدے کے مقابلے میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ 
پی سی بی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل گلوبل میڈیا رائٹس کی قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پچھلی بار پاکستانی ٹیم اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کو عالمی میڈیا رائٹس میں شامل کیا گیا تھا۔ اس بار لیگ کے صرف 9ویں اور 10ویں ایڈیشن کے حقوق ہی فروخت ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں ہوگا جس میں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن کے طور پر شرکت کرے گی۔