news
English

پی سی بی قومی کھلاڑیوں میں ڈسپلن کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار

کمیٹی کی سفارشات ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا تعین کرنے میں اہم ہوں گی۔

پی سی بی قومی کھلاڑیوں میں ڈسپلن کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار

پی سی بی نے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی۔ بورڈ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا تعین کرنے میں اہم ہوں گی۔ 
تفصئیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے طرزِعمل سے متعلق 3 جامع رپورٹس کا جائزہ لے گا، جنہیں ہیڈ کوچ، ٹیم منیجر اور آزاد انٹیلی جنس ایجنسی نے ترتیب دیا ہے۔ ان رپورٹس کی جانچ پڑتال کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔  
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ سابق کپتان کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے گا، اس کمیٹی کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کیخلاف ڈسلپن کی خلاف ورزی کا فیصلہ کیا جائے گا۔  
کمیٹی کی سفارشات کے بعد ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب کرکٹرز کیخلاف لیا جانے والا ایکشن اہم ہوگا۔ 
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس سارے معاملے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام فیصلے منصفانہ انداز میں کیے جارہے ہیں تاکہ کسی بے قصور کھلاڑی کو سزا نہ ہو۔