news
English

امریکی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کی لیگ فرنچائز سے سیریز کھیلے گی

امریکی مائنر لیگ کرکٹ کی ٹیم ’ہیوسٹن ہریکنز‘ کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

امریکی کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کی لیگ فرنچائز سے سیریز کھیلے گی

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی مائنر لیگ کرکٹ کے سینٹرل ڈویژن میں کھیلنے والی ہیوسٹن ہریکینز کے دورہ پاکستان کا نظر ثانی شدہ پروگرام جاری کردیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم پی ایس ایل کی معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا میچ 27 جنوری کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 28 جنوری کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری مقابلہ 29 جنوری کو ہوگا، یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کوئی ٹیم لیگ کی کسی فرنچائز سے مقابلہ کرے گی۔