news
English

حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) دکھانے پر پابندی لگادی

وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) دکھانے پر پابندی لگادی PHOTO COURTESY: Press Trust of India

 اسلام آباد: حکومت نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی لگادی ہے۔

وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سمری پر دستخط کردیے ہیں، سمری کے مطابق بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی، پاکستان میں آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کی جائے ، سمری میں کہا گیا ہے کہ پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے بھی پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کے میچز بھارت میں دکھانے پر پابندی لگا رکھی تھی۔