news
English

پریرا نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

سری لنکن آل رائونڈر اُن 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا

پریرا نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی وجوہات سے پردہ اٹھا دیا تصویر: اے ایف پی

سری لنکن آل رائونڈر اُن 10 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا۔
تھیسارا پریرا نے سوشل میڈیا پر لب کشائی کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی۔


سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے والے 10 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی تھی جن میں تھیسارا پریرا کا نام بھی شامل تھا۔ جبکہ آل رائونڈر پریرا 2017 میں پاکستانی شہر لاہور میں ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف کھیل چکے تھے۔

   
سوشل میڈیا پر کیریبیئن لیگ کھیلنے کے حوالے سے ایک پرستار نے جب ان پر تنقید کی تو جواب میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ کیریبیئن میں تھے تو انہیں ڈینگی ہوگیا جس کی وجہ سے ان کے لیے کسی بھی قسم کے میچ میں کھیلنا ممکن نہ رہا۔ وہ اپنے ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اس وقت بھی بیڈ ریسٹ پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ حقائق کو جانے بغیر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔

When I was in Caribbean I got dengue mate
There was no way I could support anyone in anyway. Still rested on Doctors advice
People speak without knowing anything 😊 https://t.co/oNAfckfeDZ

— Thisara perera (@PereraThisara) October 8, 2019

   
دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے واپس بلائے جانے سے قبل پریرا سی پی ایل کے چار میچ کھیل چکے تھے۔ پریرا سمیت سی پی ایل کھیلنے والے تمام کھلاڑیوں کو سری لنکن حکام نے پاکستان کے دورے کی تیاری کے لیے لگائے گئے کیمپ میں شرکت کے لیے واپس بلایا تھا تاہم تھیسارا پریرا حالیہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئے۔