news
English

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ! عامرجمال کی 6 وکٹیں  

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 164 رنز بنائے جبکہ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی۔

پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بناکر آل آؤٹ! عامرجمال کی 6 وکٹیں  

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم پاکستان کیخلاف 113.2 اوورز میں 487 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بولر عامر جمال نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا روز: 
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 346 رنز اور 5 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 141 رنزکا اضافہ کرکے آسٹریلوی بیٹرز پویلین لوٹ گئے، کینگروز کی چھٹی وکٹ ایلکس کیری کی صورت میں گری جو 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نتھین لائن 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ مچل مارش نے 90 رنز کی اننگز کھیلی 
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے ڈیبیو میچ میں 6 جبکہ خرم شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز: 
پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور عثمان خواجہ کے ہمراہ پہلی وکٹ کی شراکت میں 126 رنز بنائے تاہم عثمان خواجہ 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 164 رنز کی اننگز کھیل کر عامر جمال کا شکار بنے۔   
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔
 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔

پاکستان کا اسکواڈ: 
کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ: 
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔