news
English

پرتھ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنرکی پاکستان کےخلاف کیریئرکی 26ویں سنچری

ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی بولرز کی دھلائی کرتے ہوئے عثمان خواجہ کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کی شراکت میں 126رنز بنائے۔

پرتھ ٹیسٹ: ڈیوڈ وارنرکی پاکستان کےخلاف کیریئرکی 26ویں سنچری

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری بنا ڈالی۔ 
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پہلی اننگز میں پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے عثمان خواجہ کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کی شراکت میں 126رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کیا۔  
اس کے علاوہ انہوں نے عمدہ بلے بازی کی بدولت اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی۔ ڈیوڈ وارنر نے 211گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 16چوکوں کی مدد سے 164رنز بنائے۔ یہ ڈیوڈ وارنر کے ٹیسٹ کیریئر کی 26ویں سنچری ہے۔ ڈیوڈ وارنر کو 164کے انفرادی سکورپر عامر جمال نے امام الحق کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا۔