news
English

پرتھ ٹیسٹ: پاکستانی بولرز بےبس! وارنر کا لاٹھی چارج  

آج کے میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد کینگروز کیخلاف ڈیبیو کررہے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ: پاکستانی بولرز بےبس! وارنر کا لاٹھی چارج  

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے پہلے پرتھ ٹیسٹ میں میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی نقصان 25 اوورز میں 117 رنز بنالیے۔ 
پہلا روز: 
پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر72 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 37 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ 
پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بولر آسٹریلوی اوپنرز کی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ 
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔ 
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور خرم شہزاد آج کے میچ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، دونوں نوجوان کرکٹرز کو شاہین آفریدی اور حسن علی نے ٹیسٹ کیپ پیش کی۔ 
پاکستان کا اسکواڈ: 

کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ: 
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔