news
English

پاکستان کپ: پشاور نے کراچی وائٹس کوہراکر ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی وائٹس کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔

پاکستان کپ: پشاور نے کراچی وائٹس کوہراکر ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور ریجن نے کراچی وائٹس کو ہرا کر ٹرافی جیت لی۔ 
فائنل میچ میں کراچی وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی وائٹس کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، پشاور کے خلاف آدھی ٹیم 56 رنز پر چلتی بنی جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے 22 اور اعظم خان نے 30 رنز بنائے لیکن ٹیم 32ویں اوور میں 103 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ 
پشاور کی جانب سے محمد عمران نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں محمد حارث نے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پشاور کی جیت آسان بنا دی۔ پشاور نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان  پر حاصل کر لیا۔ محمد عمران پلیئر آف دی میچ قرار پائے جبکہ حسیب اللہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور صائم ایوب بہترین بیٹر قرار دیا گیا۔
زاہد محمود اور عباس آفریدی ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔