news
English

انجرڈ لونگی نگیڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے

لونگی نگیڈی کے پی ایس ایل 9 سے باہر ہو جانے کی وجہ سے پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا کیونکہ فرنچائز کے اہم اسپنر راشد خان بھی کمر کی سرجری کے بعد سے صحت یابی کے لیے محتاط ہیں اور لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

انجرڈ لونگی نگیڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے

فاسٹ بولر لونگی نگیڈی ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق 
جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لونگی نگیڈی کے پی ایس ایل 9 سے باہر ہو جانے کی وجہ سے پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا کیونکہ فرنچائز کے اہم اسپنر راشد خان بھی کمر کی سرجری کے بعد سے صحت یابی کے لیے محتاط ہیں اور لیگ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ 
سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے لونگی نگیڈی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا۔  

پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل پیسر نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انھوں نے فیصلے سے متعلق فرنچائز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔    
سپلیمنٹری ڈرافٹ میں پشاور زلمی کی جانب سے لونگی نگیڈی کے متبادل کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا، ریپلیسمنٹ اور سپلیمنٹری ڈرافٹنگ 29 جنوری کو ہوگی جس میں تمام ٹیمیں ٹیمیں جزوی یا مکمل طور پر عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل کا انتخاب کریں گی۔