news

وقار یونس کی بطور مشیر پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست دائر

لاہور کے شہری مشکور حسین کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔

وقار یونس کی بطور مشیر پی سی بی تقرری کے خلاف درخواست دائر

چیئرمین پی سی بی کا ایڈوائزر بنائے جانے پر وقار یونس کی تقرری کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقاریونس کو فریق بنایا گیا ہے۔   
اس سے قبل چند روز پہلے ہی پی سی بی نے وقار یونس کی بطورایڈوائزر چیئرمین تقرری کی تصدیق کی تھی۔ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزرٹو چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا۔ اشتہارمیں درخواست جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی جبکہ وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔
اب تازہ ترین پیشرفت میں مشکور حسین نامی ایک شہری نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وقاریونس کی تقرری کے جواز پر سوال اٹھایا گیا ہے۔  
مشکورحسین کی پٹیشن میں وقاریونس کی تقرری کے طریقہ کار کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی کی قیادت میں پی سی بی نے معیاری پروٹوکول کو نظرانداز کیا۔
یہ تنازعہ پی سی بی کے چیئرمین نقوی کی جانب سے پیر (5 اگست) کو ڈومیسٹک چیمپئنز کپ کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا، جس کے دوران انہوں نے یونس کے نئے ایڈوائزر کے کردار کا بھی انکشاف کیاتھا۔