news
English

شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں،سابق چیئرمین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے انکشاف کیا ہے کہ شان مسعود کو میچ کھلانے کیلئے ہیڈکوچ اور کپتان کو متعدد کالز موصول ہوئیں۔

شان مسعود کو میچز کھلانے کیلئے ہیڈکوچ، کپتان کو کالز کی گئیں،سابق چیئرمین

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ نائب کپتان شان مسعود کو نیوزی لینڈ کے خلاف دو میچوں کے لیے بینچ پر بٹھایا گیا تو ہیڈ کوچ اور کپتان کو فون کالز کی گئیں۔

رمیز راجا نے دعویٰ کیا کہ کپتان اور کوچ پر دباؤ ڈال کر شان مسعود کو نائب کپتان مقرر کرنے کے اپنے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی گئی، ہمارے پاس ایک چیئرمین ہیں جن کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں لیکن وہ آتے ہیں اور بابراعظم کو آئی سی سی کی ٹرافی دے دیتے ہیں، بس۔

یاد رہے کہ پی سی بی کی نئی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے شان مسعود کو نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا تھا جس پر کپتان اور کوچ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی۔