news
English

وزیراعظم نے گورننگ بورڈ کے لئے دو ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ذکا اشرف اور مصطفٰی رمدے میں سے کسی ایک کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کیا جائے گا

وزیراعظم نے گورننگ بورڈ کے لئے دو ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی س بی) کے گورننگ بورڈ کے لئے ذکا اشرف اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ مصطفٰی رمدے کی نامزدگی کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔

پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف نے دو ناموں کی منظوری کے بعد سمری وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کو بجھوادی ہے، پی سی بی قوانین کے تحت اب چیف الیکش کمشنر گورننگ بورڈ کا ایک خصوصی اجلاس بلائیں گے جس میں نئے کرکٹ بورڈ سربراہ کا انتخاب ہوگا۔

روایت کے تحت وزیراعظم کی جانب سے نامزد افراد میں سے ہی کسی ایک فرد کا چیئرمین پی سی بی کے لئے انتخاب ہوتا ہے۔

 سابق سربراہ پی سی بی ذکا اشرف کو ہی ایک بار پھر عہدے کے لئے منتخب کیا جائے گا جبکہ گورننگ بورڈ میں 4 محکموں اور 4 ریجنل ایسوسی ایشنز کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔

 قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وجہِ تنازعہ نہیں بننا چاہتا اور یہ عدم استحکام بورڈ کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔

 انہوں نے لکھا کہ ان حالات میں میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کا امیدوار نہیں ہوں تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔