news
English

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کی امریکا کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

 ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت نے امریکہ کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کی امریکا کے خلاف جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کی جانب سے امریکہ کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر صورتحال خاصی دلچسپ ہوگئی ہے اور پاکستان کے سپر ایٹ تک جانے کے امکانات بھی برقرار ہیں۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کےروز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ہندوستان نے امریکہ کے خلاف زبردست فتح حاصل کی۔ اس جیت کے بعد ہندوستان نے چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ان کا اگلا چیلنج 15 جون بروز ہفتہ فلوریڈا میں کینیڈا کے خلاف ہوگا۔ 
دوسری جانب امریکا کا مقصد سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہے جب وہ جمعہ کو فلوریڈا میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ گروپ اے کا اگلا میچ 14 جون بروز جمعہ کو امریکہ اور آئرلینڈ کے درمیان ہوگا۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی، جس میں 12 گیمز ہوں گے، اس کے بعد سپر ایٹ گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
میگا ایونٹ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ 
گروپ اے کی موجودہ پوزیشنز درج ذیل ہیں: 

بھارت: تین میچ کھیل کر تینوں میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے۔
امریکا: تین میچوں میں دو فتوحات حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ 
پاکستان: تین میچوں میں دو شکستوں اور ایک کامیابی کے ساتھ دو پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔
کینیڈا: تین میچوں میں دو ناکامیوں اور ایک کامیابی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ 
آئرلینڈ: دو میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ 
گروپ اے کے بقیہ میچوں کا شیڈول:
جمعہ، 14 جون 2024 - امریکا بمقابلہ آئرلینڈ، فلوریڈا، صبح 10:30 مقامی وقت کے مطابق۔
ہفتہ، 15 جون 2024 - انڈیا بمقابلہ کینیڈا، فلوریڈا، صبح 10:30 مقامی  وقت کے مطابق۔ 
اتوار، 16 جون 2024 - پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ، فلوریڈا، صبح 10:30 بجے مقامی  وقت کے مطابق۔