news
English

پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا

ملتان سلطانز نے منگل کےروز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن محفوظ کر لی۔

پی ایس ایل9: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا۔  
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔ 
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف کامیابی کے بعد ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہوگئی ہے۔ جمعرات  کو ہونے والے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پانے والی پشاور زلمی سے ہوگا۔ جمعے کےروز ایلیمنٹری ون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلے آف راؤنڈ سے قبل آخری میچ میں ملتان سلطانز کے 185 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 
عمیر یوسف 37، سعود شکیل 14، خواجہ نافع 16 اور رائیلی روسو 10 رنز بناسکے۔ محمد وسیم نے11جبکہ محمد عامر نے صرف3 رنز بنائے، عقیل حسین 6 رنزاور لوری ایوانز 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 
ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔محمد رضوان 69 اور 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یاسر خان نے 12، عثمان خان نے 21، افتخار احمد نے 20 اور طیب طاہر نے 3 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمدعامرنے 2، ابراراحمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو پیر کےروز کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز کراچی میں شیڈول ہیں۔