news
English

ٹی20 ورلڈکپ2024: نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی  

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 : نیدرلینڈز کے ہاتھوں نیپال کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال۔

ٹی20 ورلڈکپ2024: نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی  

آئی سی سی کے میگا ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعدنیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
نیدرلینڈز کے ہاتھوں نیپال کو شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیدرلینڈ اور جنوبی افریقہ کو دو دو پوائنٹس حاصل ہیں جبکہ نیپال اور سری لنکا صفر پر کھڑے ہیں۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی جس میں 12 مقابلے ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کا 107 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ 
میکس او ڈاؤڈ نے 54 رنز کی نقابل شکست اننگز کھیلی۔ وکرم جیت سنگھ 22 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ باس دی لیڈ 11، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور مائیکل لیوٹ صرف ایک رن ہی بناسکے۔ 
نیپال کی طرف سے سومپال کامی، ابھیناش بوہارا اور دپیندرا سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 106 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔  
نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3جبکہ پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز: 
نیپال: روہت پاڈیل (کپتان)، کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، انیل ساہ، کشال مالا، دیپیندر سنگھ ایری، گلسن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، ساگر دھکل، ابیناش بوہارا۔ 
نیدرلینڈز: اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما۔