news
English

پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو ہرادیا، پوائنٹس ٹیبل پرپوزیشن مضبوط

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 9 میں اپنے 10 میچز میں 13 پوائنٹس حاصل کرلیے، جمعرات کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوالیفائر ون میں مقابلہ کرے گی۔

پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو ہرادیا، پوائنٹس ٹیبل پرپوزیشن مضبوط

پی ایس ایل نائن کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔ 
نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بناسکی۔ 
کراچی کنگز کی طرف سے ٹم سیفرٹ41، عرفان خان 39، شعیب ملک 22، جیمز ونس 21 اور انوار علی 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان شان مسعود صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کیرون پولارڈ صرف 1 رن بناسکے۔ 
پشاور زلمی کی طرف سے نوین الحق نے 2، لوک ووڈ، عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
قبل ازیں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، رمضان المبارک کے آغاز کی وجہ سے میچ کا آغاز رات 9 بجے ہوا۔ 
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ بابراعظم 51اور روومین پاول 30 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ 
کراچی کنگز کی طرف سے ڈینیئل سمز، زاہد محمود، عرفات منہاس،اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
دونوں ٹیموں کا لیگ راؤنڈ میں یہ آخری 10 واں میچ تھا، پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے جبکہ کراچی کنگز کے لئے ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ 
واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی میں ناکام رہی ہیں۔ پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ سپر فور میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوچکی ہیں۔ 
پشاورزلمی نے کراچی کنگزکوشکست دےکر پوائنٹس ٹیبل پراپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے،پشاور زلمی نے اپنے 10 میچز میں 13 پوائنٹس حاصل کیے اور اب جمعرات کے رو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوالیفائر ون میں مقابلہ کرے گی۔
کراچی کنگزکااسکواڈ: جیمز ونس، ٹئم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، شان مسعود (کپتان)، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، انور علی، ڈینیئل سمس، عرفات منہاس، حسن علی، زاہد محمود۔ 
پشاور زلمی کااسکواڈ: بابراعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، روومین پاول، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز، ایمل خان۔