news
English

پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی

میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، سابق کپتان آسٹریلیا

پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی فوٹو: اے ایف پی

رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے دنیا کا بہترین بیٹسمین بننے کی پیشگوئی کردی۔ ٹویٹر پر کسی شائق کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ ’’ میرے خیال میں بابربہت زیادہ متاثرکن کھلاڑی ہیں، وہ دنیا کے ایک بہترین بیٹسمین بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بابراعظم نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 52.50 کی اوسط سے 210 رنز بنائے تھے۔