news
English

ٹیسٹ سیریز میں وارنر کی جگہ کیمرون بینکرافٹ کواوپنرہونا چاہئے، رکی پونٹنگ     

ڈیوڈ وارنر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کئی بلے باز آسٹریلوی ٹیم میں ان کی جگہ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ 

ٹیسٹ سیریز میں وارنر کی جگہ کیمرون بینکرافٹ کواوپنرہونا چاہئے، رکی پونٹنگ      

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ بیٹنگ آرڈر میں ڈیوڈ وارنر کی جگہ کیمرون بینکرافٹ اوپننگ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
سابق آسٹریلوی کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون بینکرافٹ ٹیسٹ میچ میں ڈیوڈ وارنر کی جگہ لے سکتے ہیں۔ وہ اوپنر عثمان خواجہ کے اچھے پارٹنر ثابت ہوسکتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر کے اعلان کے بعد کئی پلیئرز آسٹریلوی ٹیم میں ان کی جگہ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ 
رکی پونٹنگ کے خیال میں بینکرافٹ جنھوں نے پچھلے کچھ برسوں میں آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ بطور اوپنر ٹیم میں آسکتے ہیں۔ 
کیمرون بینکرافٹ نے 2019 کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے، تاہم سابق کپتان کا خیال ہے کہ رائٹ ہینڈ بیٹر کو انٹرنیشنل لیول پر ایک اور موقع ملنا چاہیے۔ 
رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر آپ مارکس ہیرس، میھتیو رینشا اور کیمرون بین کرافٹ میں موازنہ کریں تو واضح طور پر بین کرافٹ وہ بیٹر ہیں جنھوں نے اسکور بورڈ پر رنز سجائے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر سلیکٹر کیمرون بین کرافٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ انھیں ٹیسٹ سیریز میں موقع دیا جائے گا۔