news
English

نکولس پورن ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے دستبردار

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔

نکولس پورن ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے دستبردار

کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے الگ ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب نکولس پورن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں، میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔

ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

جمی ایڈمز نے کہا کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے، وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔