news
English

آئی پی ایل: ’’پریتی زنٹا نےمجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکرکھلائے‘‘

 بالی ووڈ اسٹار کا یہ انداز نہایت ہی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا، روی بوپارا

آئی پی ایل: ’’پریتی زنٹا نےمجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکرکھلائے‘‘

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنے والے سابق انگلش کرکٹر روی بوپارا نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کردیا۔
سابق انگلش کرکٹرروی بوپارا نے ایک شو ‘دی سپراوور’ میں بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ “2009 کی بات ہے کہ آئی پی ایل کے ابتدائی دن تھے، پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے ٹورنامنٹ کے دوران مجھےاپنےہاتھوں سےآلوکےپراٹھےبناکرکھلائےتھے”۔ 
انہوں نے کہا کہ ’’کسی کھلاڑی نے سوچا نہیں تھا کہ پریتی زنٹا اپنی ٹیم کے پلئیرز کیلئے آلو کے پراٹھے بناکر دیں گی؟
انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ میں تھے اور انہوں نے ہوٹل میں اچھے پراٹھے پیش نہیں کیے تھے، جس پر پریتی زنٹا نے مجھے پیشکش کی کہ ناشتے میں کیا کھاؤ گے؟ اس پر میں نے کہا کہ آلو کا پراٹھہ، اور بالی ووڈ اسٹار نے کہا ‘کوئی مسئلہ نہیں’ انکا یہ انداز نہایت ہی مثبت تھا جو میں کبھی نہیں بھول سکتا‘‘۔ 
واضح رہے کہ 2009 کا آئی پی ایل ایڈیشن جنوبی افریقہ میں کھیلا گیا تھا، جس میں کنگز الیون پنجاب (جو اب پنجاب کنگز کے نام سے فرنچائز ہے) کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کیساتھ 5ویں نمبر پر رہی تھی۔