news
English

آسٹریلوی کرکٹر کوکرکٹ فیلڈ میں ہی شادی کی پیشکش

امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کیلیے ڈیبیو کیا

آسٹریلوی کرکٹر کوکرکٹ فیلڈ میں ہی شادی کی پیشکش فوٹو: ٹویٹر

 آسٹریلوی کرکٹر امینڈا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست نے کرکٹ فیلڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔

ویمنز بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز سے میچ میں فتح کے بعد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی امینڈا ساتھی پلیئرز کے ہمراہ جشن منارہی تھیں، ایسے میں ان کے دوست ٹیلر میک کیچنی فیلڈ میں داخل ہوئے اور قریب پہنچ کر ایک گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔ جس پر امینڈا نے ’یس‘ کہا۔

اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں مبارکباد دی۔ 22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کیلیے ڈیبیو کیا اور اب تک  8 ٹی 20، 12 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیل چکی ہیں۔

So, this just happened!!! 😃

Congrats @amandajadew and Tayler! 👏 #BlueEnergy #WBBL05 pic.twitter.com/4UzTFtHz6E

— AdelaideStrikersWBBL (@StrikersWBBL) October 19, 2019