news
English

چیمپئیزٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کامقابلہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی  

بی سی سی آئی بھارتی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے بارے میں اپنے موقف کو حتمی شکل دے گا۔

چیمپئیزٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کامقابلہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی  

آئی سی سی چیمپئیز ٹرافی 2025 کے لئے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کی تاریخ منظر عام پر آگئی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بھارتی ٹیم کے تمام میچز ایک ہی وینیو رکھےگئے ہیں۔ بی سی سی آئی بھارتی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے بارے میں اپنے موقف کو حتمی شکل دے گا۔ 
بھارتی میڈیا نے آئی سی سی بورڈ کے حوالے سے رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی حریفوں کے درمیان اہم معرکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں یکم مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے تمام میچز سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر ایک ہی وینیو رکھےگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی سمیت ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے ساتھ شیئر کردیا ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے منظوری آنا باقی ہے۔بی سی سی آئی بھارتی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے بارے میں اپنے موقف کو حتمی شکل دے گا۔  
آئی سی سی بورڈ رکن کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے 15 میچوں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ڈرافٹ جمع کروایا تھا،7 میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ 3 میچز کراچی اور 5 میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔  
مجوزہ شیڈول میں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔ 
دوسری جانب تمام رکن ممالک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے جبکہ بی سی سی آئی حکومت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔ 
یاد رہے بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی مجوزہ تاریخیں 19 فروری سے 9 مارچ تک تجویز کی گئی تھیں جبکہ 10 مارچ کو ایونٹ کے فائنل کیلئے ریزرو ڈے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔