news
English

پی ایس ایل 5: کھلاڑیوں کے معاوضوں کی حد مقرر

پی ایس ایل ڈرافٹ کا انعقاد نومبر یا دسمبرمیں ہوگا

پی ایس ایل 5: کھلاڑیوں کے معاوضوں کی حد مقرر فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل 5کیلیے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی حد مقرر کر دی گئی جب کہ اس بار مجموعی بجٹ کم کرتے ہوئے183.7 ملین پاکستانی روپے رکھا گیا ہے۔

پی ایس ایل ڈرافٹ کا انعقاد نومبر یا دسمبرمیں ہوگا،اس سے قبل پلیئرز کی سیلری کیپ کا فیصلہ کر لیا گیا، ماضی کے مقابلے میں کمی لاتے ہوئے اس بار فرنچائزز کے پلیئرز بجٹ کی حد183.7 ملین پاکستانی روپے کر دی گئی ہے، 15.6ملین روپے اضافی سپورٹ کیلیے دستیاب ہوں گے، امریکی ڈالرزکو 156روپے کے حساب سے شمار کیا جائے گا،ڈالرز میں یہ رقم1.18ملین اور ایک لاکھ بنتی ہے۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تعداد20سے کم کر کے 18کر دی گئی،ان میں سے 16 کو ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، 3 پلاٹینم کرکٹرزکی خدمات23 سے34 ملین روپے (147 سے218 ہزار ڈالر) کے عوض حاصل کی جا سکیںگی،مجموعی سیلری کیپ80 ملین روپے (5 لاکھ 13ہزار ڈالر) ہے۔

ڈائمنڈکے3کرکٹرز سے معاہدہ 11.5 سے16ملین روپے (73سے ایک لاکھ 3ہزار ڈالرز) کے عوض ہو سکے گا، سیلری کیپ39ملین روپے (ڈھائی لاکھ ڈالر ہے)۔ گولڈ کے 3 کرکٹرز کو 6.9 سے 8.9ملین روپے (44سے 58 ہزار ڈالر) کے عوض اپنا بنایا جائے گا، مجموعی سیلری کیپ23.7ملین روپے (ایک لاکھ 52ہزار ڈالر ) ہے۔

5 سلور کیٹیگری کے کرکٹرز کو2.4 سے5.4ملین روپے (15 سے35ہزار ڈالر) دے کر ٹیم میں لیا جا سکے گا، اس کیٹیگری کی سیلری کیپ19.5ملین روپے (ایک لاکھ 25ہزار ڈالر ) ہے ۔

2ایمرجنگ کھلاڑیوں سے معاہدہ2.5ملین روپے (6.5 سے 9.5 ہزار ڈالر) کے عوض ہوگا، مجموعی سیلری کیپ ڈھائی ملین روپے (16ہزار ڈالر ) ہے۔ 2 سپلیمنٹری کرکٹرز سے معاہدہ 19ملین روپے (1لاکھ 20ہزار ڈالر) میں ہو سکے گا۔