news
English

میڈیا پارٹنر نے پی ایس ایل اسٹریمنگ رائٹس جوئے کے کمپنی کو بیچے، بورڈ

لیگ کے تین ایڈیشنز (2019 تا 2021) کی پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقوامی کمپنی کے پاس ہیں

میڈیا پارٹنر نے پی ایس ایل اسٹریمنگ رائٹس جوئے کے کمپنی کو بیچے، بورڈ فوٹو: پی ایس ایل

 پی سی بی نے 3 سال کیلیے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ رائٹس ایک غیرملکی جوئے کی کمپنی کو بیچنے کا اعتراف کرلیا۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ لیگ کے تین ایڈیشنز (2019 تا 2021) کی پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق ایک بین الاقوامی کمپنی کے پاس ہیں، اس میڈیا پارٹنر نے منظوری کیلیے مقررہ عمل سے گزرے بغیر بیٹنگ کمپنی کو حقوق فراہم کردیے، جیسے ہی معاملہ پی سی بی کے نوٹس میں آیا ویسے ہی پارٹنر سے رابطہ قائم کیا، اس حوالے سے تبادلہ خیال جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے چند روز قبل ”ایکسپریس“ میں رپورٹ شائع ہوئی تھی اور بورڈ کے ترجمان نے اپنے موقف کو درست انداز میں شائع نہ کرنے کا دعویٰ کیا تاہم خبر دینے والے سلیم خالق کا کہنا ہے کہ انہوں نے وہی رپورٹ کیا جو ترجمان نے بتایا تھا۔