پی ایس ایل اور آئی پی ایل کے فائنلز میں حیرت انگیز مماثلت دیکھ کر مداح سر پکڑ کر بیٹھ گئے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں ایڈیشن کے فائنلز میں حیرت انگیز طور پر مماثلت پائی گئی، جس پر دونوں ممالک کے مداح سر پکڑ کے بیٹھ گئے۔
پی ایس ایل اور آئی پی ایل کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کا سامنا ملتان سلطانز سے ہوا تھا جبکہ پڑوسی ملک میں چنئی سپر کنگز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں میدان میں اُتری تھیں۔
پی ایس ایل کے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے جبکہ آئی پی ایل کے فائنل میں بھی چنائی کی ٹیم کو 13 رنز درکار تھے جبکہ دونوں جگہ بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو آخری بال پر 4 رنز ہی بنانے تھے۔
اسی طرح ٹاس کے وقت بھی لاہور قلندرز نے ٹاس جیتا تھا، یہاں چنائی نے ٹاس جیتا اور چیمپئین بنی، پہلے بلے بازی کرنے والی بیٹنگ سائیڈ نے پی ایس ایل میں 200 سے زائد زنز بنائے جبکہ آئی پی ایل میں بھی یہی ہوا۔
دونوں میچوں میں چاروں ٹیموں کا ایک کھلاڑی صفر پر وکٹ گنوا کر آؤٹ ہوا، جیسا کہ چنئی سپر کنگز کے ایم ایس دھونی، گجرات ٹائٹنز کے راشد خان جبکہ لاہور قلندرز کے احسن حفیظ اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے تھے۔