news
English

کرس گیل نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

دی یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ سے ابھرتے ہوئے نوجوان بلے باز صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

کرس گیل نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 36 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جتنوانے میں اہم کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔

پشاور زلمی کے اسٹار بلےباز کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی اننگز پر شاداب خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صائم کی کلاس الگ ہے، وہ مستقبل کے سپر اسٹار ہیں۔

میچ میں صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی زبردست بلے بازی پر انہیں سراہا گیا۔