news
English

پی ایس ایل8:اسلام آبادیونائیٹڈ کے فاسٹ بولرفضل الحق فاروقی پرجرمانہ عائد

اختلاف ظاہر کرنے پر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

پی ایس ایل8:اسلام آبادیونائیٹڈ کے فاسٹ بولرفضل الحق فاروقی پرجرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قلندرز کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور میں فضل الحق فاروقی نے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد گالی دی تھی جس پر انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ یہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو 119 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔