news
English

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی

ملتان میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 1 رن سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 75 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود 35، ڈیوڈ ملر 25 اور کیرون پولارڈ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسین طلعت اور زمان خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا طاہر بیگ 32، حسین طلعت 20 اور شائی ہوپ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

سکندر رضا 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 جبکہ عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔