news
English

پی ایس ایل8:جُوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں جُوا کمپنیوں کی تشہیرکے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

پی ایس ایل8:جُوا کمپنیوں کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ میں پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں شریک جُوا کمپنیوں کی تشہیر کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔

درخواست گزار کے وکیل سیف اللہ کاکاخیل نے درخواست میں کہا کہ ملک میں جُوا کھیلنے پر قانونی طور پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود پی ایس ایل کو جُوا کمپنیوں نے اسپانسر کیا، بیٹنگ کمپنیز کی موبائل ایپس اور ویب سائٹس چل رہی ہیں۔

جُوا کمپنیوں کی تشہیر غیرقانونی ہے، فرنچائز پر کمپنیوں کے اسپانسر پر پابندی عائد کی جائے۔ جس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔