news
English

پی ایس ایل 8: پلے آف مرحلے کے میچز کا شیڈول طے ہوگیا

پی ایس ایل 8 میں پلے آف مرحلے کے اہم ترین میچز کا شیڈول طے ہوگیا۔

پی ایس ایل 8: پلے آف مرحلے کے میچز کا شیڈول طے ہوگیا

پی ایس ایل 8 کے پلے آف مرحلے میں 15 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کوالیفائر میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

لاہور اور ملتان کے درمیان ہونے والا کوالیفائر میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، 16 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی ایلی مینیٹر ون کھیلا جائے گا جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ ایلی مینیٹر ون ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔

17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ایلی مینیٹر ٹو کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائر ہارنے والی اور ایلی مینیٹر ون جیتنے والی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، پی ایس ایل 8 کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔