news
English

پی ایس ایل9: ایلکس ہارٹلی کا رمضان کے روزے رکھنے کا انکشاف

روزے کی حالت میں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ملتان سلطانز کی اسپن کوچ نے بتادیا۔

پی ایس ایل9: ایلکس ہارٹلی کا رمضان کے روزے رکھنے کا انکشاف

سابق انگلش کرکٹر اور ملتان سلطانز کے اسپن بولنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے رکھ رہی ہیں۔ 
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی 5 لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل سیزن 9) میں ملتان سلطانز کی اسپن کوچ ایلکس ہارٹلی انکشاف کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ٹیم کے زیادہ تر ارکان روزہ رکھتے ہیں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں۔ 
ایلکس ہارٹلی نے روزے رکھنے کے دوران اپنی دن بھر کی روٹین شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ روزے کی حالت میں انہیں کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ 
 
انہوں نے اپنے روزے کے دوران گزارے گئے وقت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صبح 4 بجے اُٹھ کر کھانا اور پھر شام 6:40 تک بغیر کچھ کھائے پیئے رہنا ایک مشکل کام ہے تاہم میچز شام میں ہونے کی وجہ سے نیند پوری ہوجاتی ہے۔