news
English

فیملی سے بدسلوکی کا معاملہ: مریم نواز کا محمدعامرکو فون

فاسٹ بولر محمد عامر نےڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران مبینہ طور پر اپنی فیملی کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

فیملی سے بدسلوکی کا معاملہ: مریم نواز کا محمدعامرکو فون

پنجاب کی نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملتان اسٹیڈیم میں پیش آنے والے نامناسب واقعے پر کرکٹر محمد عامر کو فون کرکے معلومات حاصل کیں۔  
قومی کرکٹر محمد عامر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ فیملی کے ساتھ اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعہ پر مریم نواز نے نوٹس لیا ہے اور اپنا قیمتی وقت نکال کر مجھے فون کیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ 
محمد عامر نے لکھا کہ ’ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی طور پر میری تمام غلط فہمی دور کردی ہے‘ میں آپ (مریم نواز) کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں۔ 
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد عامر نےڈپٹی کمشنر ملتان پر میچ کے دوران مبینہ طور پر اپنی فیملی سے بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
 
محمد عامر نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے متکبرانہ انداز سے گراؤنڈ کی ملکیت کا دعویٰ کیا اور میچ کے دوران انہیں بلا جواز باہر نکال دیا، یونیفارم میں طاقت کا یہ غلط استعمال ناقابل برداشت ہے۔،،