news
English

مصباح اوراظہرعلی کا ایک بارپھراعظم خان کےزائد وزن پرتشویش کا اظہار

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اپنی ناقص فٹنس اور زائد وزن کی وجہ سے زیادہ تر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

مصباح اوراظہرعلی کا ایک بارپھراعظم خان کےزائد وزن پرتشویش کا اظہار

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے اعظم خان کے بڑھتے ہوئے وزن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات چیت کرتے ہوئے اظہر علی نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران میں نے اعظم خان کے وزن میں واضح اضافے کو اجاگر کیا۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ "دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ اعظم خان اپنا وزن برقرار نہیں رکھ رہے ہیں اور زیادہ وزن بڑھا رہے ہیں جو کہ ایک کھلاڑی کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ نے انہیں دو سال پہلے دیکھا تھا تو وزن خاصا کم تھا۔"
ساتھی پینالسٹ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مصباح الحق نے صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ 2013ء میں کرکٹ کے منظر نامے میں واپسی کے بعد سے اعظم خان کا وزن تقریباً 130 پاؤنڈز بڑھ گیا ہے۔ 
مصباح الحق نے کہا غور طلب بات یہ ہے کہ اعظم خان پاکستان کے مڈل آرڈر کے ایک اہم بیٹر ہیں۔ تاہم وہ اپنی خراب فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کی زد میں رہے ہیں اور بہت سے لوگوں نے یہ تجویز کیا ہے کہ ان کی حالیہ پرفارمنس ان کے وزن کی وجہ سے متاثر ہو سکتی ہے۔