چیئرمین پی سی بی کی وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن کے دوران مفت ٹکٹس دینے کا سلسلہ بند کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی یس بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے دوران تمام میچز کے ٹکٹ مفت فراہم کرنے سلسلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ وی آئی پی باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بورڈ نے رواں سیزن میں سکیورٹی اور انتظامی امور کی مد میں 25 کروڑ روپے بچالیے ہیں، گزشتہ سیزن میں اس حوالے سے پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان تنازع بھی پیدا ہوا تھا۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی سی بی میں چیئرمین آفس کی تزین و آرائش کے اخراجات بھی بورڈ چیئرمین محسن نقوی خود اٹھائیں گے۔