news
English

پی ایس ایل 9: فائنل سے قبل رضوان اور شاداب کا ٹرافی کے ساتھ فوٹوشوٹ  

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا فائنل میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی ایس ایل 9: فائنل سے قبل رضوان اور شاداب کا ٹرافی کے ساتھ فوٹوشوٹ  

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ کا آغاز رات 9 بجے جبکہ ٹاس 8:30 بجے ہوگا جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ 
فائنل سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے وننگ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ 
یہ فوٹو شوٹ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت پر کیا گیا جس میں کراچی کی پہچان منی بس کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ 
کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز اپنا مسلسل چوتھا فائنل کھیلے گی۔ 
ملتان سلطانز 2021 کے ایڈیشن میں چیمپئن بنی تھی جبکہ 2021 اور 2022 میں رنر اپ رہی تھی۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو ایلیمینیٹر میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ 
دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری بار 2018 میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔
دونوں ٹیمیں فائنل میں جیت کے لئے پُرعزم ہیں۔ 
فائنل میچ اور پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔