news
English

پی ایس ایل : سلطانز نے فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا  

میڈیکل پینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچ کی جارہی ہے، فرنچائز ترجمان

پی ایس ایل : سلطانز نے فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن منسوخ کردیا  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز نے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے باعث پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔ 
فرنچائز ترجمان کے مطابق کھلاڑیوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پریکٹس کرنا تھی تاہم فٹنس مسائل کے سبب پریکٹس سیشن کو منسوخ کردیا گیا ہے، میڈیکل پینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کی جارہی ہے۔ 
ملتان سلطانز کی آئندہ ٹریننگ کا اعلان متعلقہ حکام کی طرف سے فراہم کیے جانے والے شیڈول کے تناظر میں کیا جائے گا۔  
ملتان سلطانز پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اپنا ساتواں اور لیگ کا 19واں میچ 3 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف کھیلیں گے۔ ملتان اب تک اپنے کھیلے جانے والے 5 میچز میں سے 4 میچز میں فتح یاب ہوکر پوائٹنس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔  
واضح رہے کہ لاہورقلندرز کے خلاف میچ سے قبل فرنچائز محض 2 غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ میدان میں اُتری تھی، جس کے لئے انہیں ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت دی گئی تھی۔