ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جمعے کے روز پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی۔
پی ایس ایل9 کے کوالیفائراور ایلیمینیٹر راؤنڈ میں کون کس کے مدمقابل آئے گا۔ تفصیلات سامنے آگئیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ اس وقت پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے آخری گروپ میچ میں گذشتہ روز ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر کوالیفائرز میں جگہ بنائی تھی۔
ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر 10 میچوں میں 7 فتوحات کیساتھ 14 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہے جبکہ بابراعظم کی قیادت میں پشاور زلمی 13 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔
ملتان سلطانز سے شکست کے بعد چوتھی پوزیشن پر موجود گلیڈی ایٹرز جمعے کے روز پہلے ایلیمینیٹر میں تیسرے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔
کوالیفائر کی فاتح ٹیم پیر 18 مارچ کو شیڈول پی ایس ایل 9 کے فائنل میں براہ راست کوالیفائی کرجائے گی جبکہ کوالیفائر کے رنر اپ کے پاس 16 مارچ بروز ہفتہ ایلیمینیٹر 2 میں پہلے ایلیمنیٹر کے فاتح کا مقابلہ کرکے فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہوگا۔
پی ایس ایل9 پلے آف:
14 مارچ 2024 کوالیفائر: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی۔
15 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 1: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔
16 مارچ 2024 ایلیمینیٹر 2: (ایلیمینیٹر 1 ونر بمقابلہ کوالیفائر رنر اپ)۔
18 مارچ 2024 : (فائنل)۔